مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق، پہلی کارروائی میں ایک ڈرون کے ذریعے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون اپنے ہدف پر کامیابی سے لگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری کارروائی میں دو ڈرونز کے ذریعے ریاض کے مشرق میں واقع سعودی عرب کی مشرق سے مغرب تک جانے والی تیل کی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کو نشانہ بنایا گیا۔
یمنی مسلح افواج نے دعوی کیا ہے کہ دوسری کارروائی بھی کامیابی سے اپنے ہدف پر لگی۔
آپ کا تبصرہ